Monday, May 25, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومپاکستانوزیراعظم شہباز شریف کی چینی کمپنیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت

وزیراعظم شہباز شریف کی چینی کمپنیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت

وزیراعظم شہباز شریف نے چینی کمپنیوں کو پاکستان میں قابل تجدید توانائی کے منصوبوں بالخصوص شمسی توانائی کے منصوبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دے دی۔
وزیراعظم شہباز شریف سے چائنہ کنسٹرکشن تھرڈ انجینئرنگ بیورو کے وفد کی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں معاون خصوصی طارق فاطمی، ظفرالدین محمود ،سرکاری حکام نے بھی شرکت کی۔
وزیر اعظم نے چائنہ کنسٹرکشن تھرڈ انجنئیرنگ بیورو کے وفد کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان،چین تعلقات ہر دور میں قابل اعتبار اور مثالی رہے ہیں۔
شہباز شریف نے گزشتہ دورہ چین کے دوران چینی کمپنی کے صدر سے ملاقات کا ذکر کیا اور چینی کمپنی کیانفراسٹرکچر ،توانائی منصوبوں میں سرمایہ کاری کے عزم کو سراہا۔
وزیر اعظم نے چائنہ کنسٹرکشن تھرڈ انجینئرنگ بیورو کو قابل تجدید خصوصا شمسی توانائی منصوبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دے دی۔
شہباز شریف نے سیلاب زدگان کی مدد کے لیے مختلف اشیا عطیہ کرنے پر کمپنی کا شکریہ بھی ادا کیا۔
یاد رہے گزشتہ ماہ وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنے دورہ ترکی کے دوران ترک کمپنیوں پر زور دیا کہ وہ پاکستان کے لیے 10,000 میگاواٹ کے شمسی توانائی کے منصوبے میں سرمایہ کاری کریں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔