ہومتازہ ترینکے الیکٹرک صارفین کے لئے اچھی اور بری خبر ایک ساتھ

کے الیکٹرک صارفین کے لئے اچھی اور بری خبر ایک ساتھ

کراچی کے بجلی صارفین کے لئے بجلی 2 روپے 15 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کے ساتھ یکساں ٹیرف کے ذریعے گھریلو اور صنعتی صارفین پر اضافی بوجھ ڈالنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
کراچی والوں کیلئے اچھی اور بری خبر ایک ساتھ ہے، اچھی خبر یہ ہے کہ کے الیکٹرک صارفین کے لئے اکتوبر کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 2 روپے 15 پیسے فی یونٹ سستی کر دی گئی ہے، جب کہ دوسری طرف یکساں ٹیرف کے ذریعے گھریلو اور صنعتی صارفین پر اضافی بوجھ ڈالنے کا فیصلہ ہو گیا۔
اکتوبر کیلئے بجلی سستی ہونے سے صارفین کو 3ارب 59 کروڑ روپے کا ریلیف ملے گا ۔ فیصلے کا اطلاق کے الیکڑک کے لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا۔
نیپرا حکام کے مطابق کے الیکڑک نے اپنے وسائل سے 32 روپے 96 پیسے فی یونٹ بجلی پیدا کی، سی پی پی اے سے خریدی جانے والی بجلی کی قیمت 12 روپے ایک پیسے فی یونٹ تھی، جب کہ میرٹ آرڈر کی خلاف ورزی سے صارفین پر ایک ارب چھ کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑا۔
کے الیکٹرک حکام نے جواز پیش کیا کہ فرنس آئل اور ایل این جی کی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے فرق پڑا۔ چیئرمین نیپرا نے اسستفسار کیا کہ اکتوبر میں ڈیزل سے بجلی کیوں پیدا کی گئی؟ کیا اس بارے میں پیشگی اطلاع دی گئی۔ جس پر کے الیکٹرک حکام نے جواب دیا بجلی کی پیداوار کے لحاظ سے قوانین پر عمل درآمد کیا گیا۔
دوسری طرف کے الیکٹرک صارفین کیلئے دسمبر سے مارچ 2023 تک بجلی مہنگی کی جائے گی۔ 200 یونٹ والے گھریلو صارفین کیلئے بجلی ایک روپیہ 48 پیسے جب کہ 200 یونٹ سے زائد استعمال کرنے والوں کو بجلی 3 روپے 21 پیسے فی یونٹ مہنگی ملے گی۔ اور صنعتی صارفین کیلئے 4 روپے 45 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی ہوگی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔