Friday, September 20, 2024
ہومپاکستاننمل یونیورسٹی کے باہر تصادم میں لڑکا جاں بحق ، پانچ زخمی

نمل یونیورسٹی کے باہر تصادم میں لڑکا جاں بحق ، پانچ زخمی

اسلام آباد(آئی پی ایس )نمل یونیورسٹی کے باہر لڑائی دوگروپوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں لڑکا جاں بحق ، پانچ زخمی ہوگئے ۔ جاں بحق لڑکے کی نعش اور زخمیوں کو پمز ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ ابتدائی تفتیش میں مقتول عبدالحق کی موت پیٹ میں خنجر لگنے سے ہوئی ۔پولیس افسران بھاری نفری کے ہمراہ نمل یونیورسٹی اور پمز ہسپتال میں موجود رہے ۔ترجمان کے مطابق وقوعہ کے متعلق مزید تحقیقات جاری ہیں، ملزمان کی گرفتاری کے لئے پولیس ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں، جلد ملزمان کو گرفتار کرلیا جائے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔