Saturday, July 20, 2024
ہومپاکستانعلی نواز اعوان 4 سال سے بند آبپارہ کمیونٹی سنٹر کا افتتاح آج کرینگے

علی نواز اعوان 4 سال سے بند آبپارہ کمیونٹی سنٹر کا افتتاح آج کرینگے

اسلام آباد(آئی پی ایس )وزیر اعظم کے معاونِ خصوصی علی نواز اعوان 4 سال سے بند جی سکس آبپارہ کمیونٹی سنٹر کا افتتاح جمعہ کی سہ پہر کریں گے ۔ وزیر اعظم کے معاونِ خصوصی برائے سی ڈی اے علی نواز اعوان جمعہ کی سہ پہر سیکٹر جی سکس آبپارہ کمیونٹی سنٹر کا افتتاح کریں گے۔ سرکاری ملازمین کی سہولت کے لیے قائم کمیونٹی سنٹر گزشتہ تقریبا چار سال سے بند تھا اور خستہ حالی کا شکار تھا۔ وزیر اعظم کے معاونِ خصوصی علی نواز اعون کی خصوصی دلچسپی اور کوششوں سے کمیونٹی سنٹر کی بحالی جمعہ کی سہ پہر سے ہو جائے گی اور ملازمین یہاں کثیر المقاصد سہولیات جن میں شادی حال، لائبریری ، ووکیشنل ٹریننگ سینٹر اور مختلف کھیلوں کی سہولیات شامل ہیں ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔