اسلام آباد،وزیراعظم عمران خان آج شام 7:30 بجے قوم سے خطاب کریں گے جس میں وہ سینیٹ انتخابات کے حوالے سے قوم کو اعتماد میں لیں گے۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم کے قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لینے کے حوالے سے صدر مملکت عارف علوی نے ہفتے کو 12 بجے اجلاس طلب کرلیا ہے، جس کی وزیر اعظم عمران خان نے منظوری بھی دے دی ہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے ارکان قومی اسمبلی کو اسلام آباد سے باہر جانے سے روک دیا ہے اور تمام ارکان کو آئندہ اجلاس میں حاضری یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی، اور پی ٹی آئی کے تمام ارکان کو وزیراعظم عمران خان کا پیغام پہنچا دیا گیا ہے۔
وزیراعظم آج شام 7:30 بجے قوم سے خطاب کریں گے
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔