Thursday, April 23, 2026
ہومکامرسسونے کی قیمت میں بڑی کمی ، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟

سونے کی قیمت میں بڑی کمی ، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟

کراچی (آئی پی ایس) عالمی بلین مارکیٹ میں کمی کے اثرات کے باعث پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل چوتھے روز نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 52 ڈالر کی کمی ہوئی جس کے بعد نئی قیمت 4 ہزار 714 ڈالر فی اونس تک آ گئی، عالمی مارکیٹ میں اس کمی کے براہ راست اثرات مقامی صرافہ بازاروں پر بھی دیکھے گئے۔

مقامی سطح پر 24 قیراط فی تولہ سونا 5 ہزار 200 روپے سستا ہو کر 4 لاکھ 93 ہزار 762 روپے فی تولہ پر پہنچ گیا، اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 4 ہزار 458 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 23 ہزار 321 روپے ریکارڈ کی گئی۔

سونے کے ساتھ ساتھ چاندی کی قیمتوں میں بھی کمی دیکھی گئی، فی تولہ چاندی 225 روپے کمی کے بعد 8 ہزار 99 روپے پر آ گئی جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 193 روپے کمی کے بعد 6 ہزار 943 روپے ہو گئی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔