اسلام آباد (آئی پی ایس )دفترخارجہ نے کہا ہے کہ افغانستان کیساتھ کسی قسم کی عارضی جنگ بندی نہیں۔ترجمان دفترخارجہ کے مطابق عید کے موقع پر صرف 3 دن کا وقفہ تھا جو ختم ہو گیا تھا اور موجودہ صورتحال کو جنگ بندی قرار دینا درست نہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ نے بتایاکہ پاکستان افغانستان سرحدی صورتحال پر برطانوی مقف زمینی حقائق کی مکمل عکاسی نہیں کرتا، افغانستان کی جانب سے سرحد پار دہشتگردی اور دراندازی کی کوششیں بلا تعطل جاری رہیں اورمارچ میں پاکستان کے جنگ بندی اقدام کے باوجود افغانستان سے حملے جاری رہے۔خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز نے پاک افغان سرحد پر دراندازی کی 2کوششیں ناکام بنادیں،13خوارج کو بھی ہلاک کردیا
ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھاکہ افغان طالبان کی بلااشتعال سرحد پار فائرنگ اور دہشتگرد کارروائیوں میں 52 شہری شہید، 84 زخمی ہوئے، افغانستان کی جانب سے شہری ہلاکتوں کے الزامات بے بنیاد اور غیر مصدقہ ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے افغانستان سے دراندازی کی متعدد کوششیں ناکام بنائیں، دہشتگردی کی اصل وجوہات کو نظرانداز کرنا غیر متوازن مقف کی عکاسی ہے، عالمی برادری علاقائی صورتحال اور پاکستان کی قربانیوں کا ادراک کرے۔
