اسلام آباد،سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے ارکان قومی اسمبلی کو خط لکھ کر سینیٹ الیکشن کیلئے ووٹ مانگ لیا ۔پیپلز پارٹی کے رہنما یوسف رضا گیلانی نیاراکی قومی اسمبلی کو لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ ارکان قومی اسمبلی3 مارچ کے سینیٹ الیکشن کیلئے ووٹ دیں، 4 دہائیوں کا سیاسی سفر سب کے سامنے ہے، سینیٹ الیکشن کیلئے یکجہتی کی ضرورت ہے، سیاسی و نظریاتی اختلاف جمہوریت کا حسن ہے،الیکشن اپنی انا کی تسکین یا کسی حکومت کیخلاف نہیں لڑ رہا۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ سینیٹ انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ سوچ سمجھ کر کیا، آج کئے گئے فیصلے مستقبل کی سمت طے کریں گے، پارلیمان کے تقدس کیلئے اکٹھے ہونا ہے۔یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ امید ہے 3 مارچ کو میری زندگی اور کردار کو مدنظر رکھ کر ارکان فیصلہ کریں گے۔
3 مارچ کو میری زندگی اور کردار کو مدنظر رکھ کر ارکان فیصلہ کریں گے،یوسف رضا گیلانی کاارکان قومی اسمبلی کو خط
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔