Friday, September 20, 2024
ہوماسلام آبادکورونا وائرس :میرپور آزاد کشمیر میں ایک ہفتے کیلئے لاک ڈاون نافذ

کورونا وائرس :میرپور آزاد کشمیر میں ایک ہفتے کیلئے لاک ڈاون نافذ

میرپور،میرپور آزادکشمیرمیں کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر ایک ہفتے کے لیے لاک ڈاون نافذ کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق لاک ڈاون 7 مارچ رات 12 بجے تک رہے گا ۔ ڈپٹی کمشنر میرپور بدر منیر کے مطابق کورونا کیسز میں اضافے کے باعث یہ سخت فیصلہ کرنا پڑا اور ایک ہفتے کے لیے لاک ڈاون نافذ کر دیا گیا ہے۔ لاک ڈاون کے تحت میر پور آزاد کشمیر میں تمام تعلیمی ادارے اور پبلک ٹرانسپورٹ دو ہفتے بند رہے گی جبکہ شادی ہالز اور عوامی اجتماعات پر ایک ماہ کی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ میرپور آزاد کشمیر میں میڈیکل اسٹورز، اسپتال اور پیٹرول پمپس کھلے رہیں گے جب کہ گوشت، سبزی، پھل اور دیگر کاروبار صرف منگل اور جمعہ کو کھلیں گے۔خیال رہے کہ آزاد جموں کشمیرمیں کورونا سیمتاثرہ افراد کی تعداد 10 ہزار 243ہوچکی ہے جبکہ301افراد جان کی بازی ہار گئے ۔دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ اعداد و شمارکے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے مزید36افراد چل بسے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد12ہزار896 ہوگئی ہے جبکہ ملک میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 22 ہزار 098ہے،اب تک کورونا کے5لاکھ81ہزار365کیسزرپورٹ ہوچکے ہیں ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔