پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عامر ڈوگر کی مبینہ آڈیو لیک ہوئی ہے جس میں وہ احتجاج کرنے، دھرنا دینے اور سڑکیں بلاک کرنے کی ہدایات دے رہے ہیں۔
مبینہ آڈیو لیک کے مطابق عامر ڈوگر نے پی ٹی آئی ایم این ایز کے واٹس ایپ گروپ میں پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارٹی چیئرمین، وائس چیئرمین اورسیکریٹری جنرل نے سختی سے ہدایت کی ہے کہ گروپ اراکین احتجاج کریں، دھرنے دیں اور سڑکیں بلاک کریں۔
عامر ڈوگر نے جاری کردہ پیغام میں واضح کیا ہے کہ پارٹی ایم این ایز اپنے ریجن کے صدور سے ہدایت لیں گے کہ آپ کو احتجاج کیلئے کون سی جگہ الاٹ کی گئی ہے؟ اسی مقام پر احتجاج کرنا، دھرنا دینا اور روڈ بلاک کرنا ہے۔
مبینہ آڈیو لیک میں عامر ڈوگر نے گروپ میں شامل تمام اراکین سے کہا ہے کہ ایم این اے جس مقام پرموجود ہوگا اس جگہ کی ویڈیو مجھے بھیجے گا۔
عامر ڈوگر کے مطابق وہ ایم این ایز کی بھجوائی گئی ویڈیو آگے بڑے گروپ میں شیئرکریں گے اور یہ احتجاج تین روز تک جاری رہے گا۔ انہوں ںے ایم این ایز کو ہدایت دی ہے کہ شام کو اس پوائنٹ پر آپ کو ایکٹویٹی کرنی ہے۔
عامر ڈوگر کی احتجاجی مظاہروں سے متعلق آڈیو لیک
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
