گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور ق لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔
ترجمان سندھ گورنر ہاؤس کے مطابق کامران ٹیسوری اور مولانا فضل الرحمان کی گفتگو میں موجودہ سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ترجمان کے مطابق مولانا فضل الرحمان کا گورنر سندھ کی کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
گورنر سندھ نے چوہدری شجاعت حسین سے بھی ٹیلیفونک گفتگو کی اور ملکی سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔
گورنر سندھ کا فضل الرحمان، چوہدری شجاعت سے ٹیلیفونک رابطہ
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
