ہومپاکستانایف آئی آر کے اندارج میں تاخیر،کچھ لوگ بے بس ہیں، شاہ محمود

ایف آئی آر کے اندارج میں تاخیر،کچھ لوگ بے بس ہیں، شاہ محمود

لاہور-پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ کچھ لوگ بے بس دکھائی دیتے ہیں جو عیاں ہے۔صحافی نے شاہ محمود سے سوال کیا کہ عمران خان پر حملے کی ایف آئی آر کیوں درج نہیں کی جارہی؟ اس پر ان کا کہنا تھاکہ کچھ لوگ بے بس دکھائی دیتے ہیں جو عیاں ہے، سابق وزیراعظم پر حملہ ہوتا ہے اور تھانا لیت و لعل سے کام لے رہا ہے۔ان کا کہنا تھاکہ لگتا ہے پولیس دبا کا شکار ہے، ملزم کااقبالی بیان منٹوں میں وائرل کردیا گیا، آئی جی پنجاب کی کارکردگی سے مطمئن نہیں۔فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اگر ایف آئی آر درج نہ ہوئی توعدالتوں میں جائیں گے، رانا ثنا خود کو وزیرداخلہ نہیں غنڈہ سمجھتے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔