Saturday, September 7, 2024
ہومکھیلڈیل اسٹین بالوں کو تنقید کا نشانہ بنائے جانے پر ناراض ہوگئے

ڈیل اسٹین بالوں کو تنقید کا نشانہ بنائے جانے پر ناراض ہوگئے

کراچی،جنوبی افریقی کرکٹر ڈیل اسٹین بالوں کو تنقید کا نشانہ بنائے جانے پر ناراض ہوگئے اور کمنٹیٹر سائمن ڈول پر برس پڑے۔

پی ایس ایل 6 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرنے والے کرکٹر نے سوشل میڈیا پر فینز سے سوال کر ڈالا کہ کون سے کمنٹیٹر نے میرے ذاتیات کو نشانہ بنایا ہے؟ جس کے جواب میں ان کے مداحوں نے کمنٹیٹر کے نام کی نشاندہی بھی کردی۔ڈیل اسٹین کا کہنا تھا کہ اگر آپکا کام کمنٹری کرنا ہے تو اس پر توجہ دیں، کھیل پر تنقید کے بجائے تعصب دکھانا یا حلیے پر بات کرنا ناقابل برداشت ہے، میں اس رویے پر آپ کو بطور انسان جوابدہ نہیں ہوں۔ڈیل اسٹین نے ایک اور ٹوئٹ میں کہا کہ پشاور زلمی کیخلاف میچ کھیلنے میں بہت مزہ آیا، شائقین کے سامنے کھیلنے کا الگ ہی مزہ ہے، اگرچہ ہم میچ ہار گئے لیکن کم بیک کرنے کا یقین ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔