Tuesday, September 17, 2024
ہوماسلام آباداسلام آباد الیون اور کراچی الیون کے مابین دوستانہ کرکٹ میچ کا انعقاد

اسلام آباد الیون اور کراچی الیون کے مابین دوستانہ کرکٹ میچ کا انعقاد

اسلام آباد،اسلام آباد الیون اور کراچی الیون کے مابین ایک دوستانہ کرکٹ میچ کا انعقاد کیا گیا جس کا اہتمام میڈیاسنیفرز نے کیا جبکہ معروف رئیل اسٹیٹ اور پراپرٹی ڈیولپر کمپنی میسرز سکون وسٹا نے میچ کو سپانسر کیا، اسلام آباد الیون کی ٹیم نے میچ میں فتح حاصل کی۔

ذیشان نقوی کے علاوہ شوبز کی متعدد شخصیات نے کرکٹ میچ میں حصہ لیا جن میں فیصل قریشی، آغا شیراز، سلیم شیخ، سعود، تحسین جاوید، عدنان اکمل اور دیگر شامل تھے۔اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر میچ کے مہمان خصوصی تھے جبکہ انہوں نے سینٹر فیصل جاوید کے ہمراہ کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سردار یاسر الیاس خان نے اسلام آباد الیون اور کراچی الیون کی ٹیموں کے مابین اسٹار اسٹڈیڈ دوستانہ کرکٹ میچ کے انعقاد کے اقدام کی تعریف کی جس نے شائقین کو ایک ایسے وقت میں بہترین تفریح فراہم کی جب کرونا وائرس نے لوگوں کو کھیلوں اور تفریحی سرگرمیوں سے طویل عرصے سے محروم رکھا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرکٹ سمیت دیگر کھیل معیشت کیلئے فائدہ مند نتائج پیدا کرتے ہیں کیونکہ کھیلوں سے اربوں ڈالر کی کاروباری سرگرمیاں فروغ پاتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کھیلوں کو فروغ دے کر اپنی معیشت کو جلد بحال کر سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے پھیلا میں اب کمی واقع ہو رہی ہے اور امید ہے کہ آنے والے دنوں میں پاکستان میں کرکٹ سمیت دیگر کھیلوں کو بہتر فروغ ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے پی ایس ایل میچوں میں 50 فیصد ہجوم کی اجازت دیدی ہے جو بہت حوصلہ افزا ہے کیونکہ اس سے پی سی ایل کے میچوں میں شائقین کی دلچسپی میں مزید اضافہ ہو گا۔سردار یاسر الیاس خان نے کہا کہ حکومت نے کرونا وائرس کی صورتحال بہتر ہوتے ہی کاروباری اداروں کیلئے محدود اوقات کی پابندی ختم کر دی ہے اور شادیوں کے انڈور فنکشنز منعقد کرنے کی اجازت دے دی ہے جو قابل ستائش ہے لہذا تاجر برادری اس کا خیر مقدم کرتی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔