Tuesday, September 17, 2024
ہوماسلام آبادسجادہ نشین دربار بری امام پیر حیدر علی گیلانی کا وزیر اعظم سے دھمکیوں کا نوٹس لینے کا مطالبہ

سجادہ نشین دربار بری امام پیر حیدر علی گیلانی کا وزیر اعظم سے دھمکیوں کا نوٹس لینے کا مطالبہ

اسلام آباد ،سجادہ نشین دربار بری امام پیر سید حیدر علی گیلانی اور پیر سید محمد علی گیلانی نے وزیر اعظم ،آرمی چیف اور چیف جسٹس سے بری امام دربارمیں محفل میلاد کرانے پر گولیاں چلنے کی دھمکی کا نوٹس لے کر دھمکیاں دینے والے شخص کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کر دیا ۔

منگل کو پیر ہائوس بری امام سرکار میں ایک ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے مزارات اولیا اللہ کو دینی درسگاہ کے طور پر استعمال کرنے کی با ضابطہ تجویز پیش کی۔ اس موقع پرانہوں نے حکام بالا، وزیراعظم، آرمی چیف، چیف جسٹس و دیگر اداروں سے ڈی سی اسلام آباد حمزہ شفقات کی طرف سے بتائی گئی دھمکی کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔ یاد رہے ڈی سی اسلام آباد نے پیر صاحب کو ایک میٹنگ میں اس بات کا عندیہ دیا تھا کہ دربار بری امام سرکار پر محفل میلاد کرانے پر ایک شخص نے گولیاں چلنے کی دھمکی دی ہے جس کی پشت پناہی سابق جرنیل کر رہا ہے۔ پیر بری امام سرکار نے حکام بالا سے اس معاملے کی ڈی سی اسلام آباد سے باز پرس کرنے کی استدعا بھی کی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔