Friday, November 8, 2024
ہومتازہ ترینرنویر سنگھ کو ایوارڈ ملنے پر شاہد کپور غصے میں آپے سے باہر ہوگئے

رنویر سنگھ کو ایوارڈ ملنے پر شاہد کپور غصے میں آپے سے باہر ہوگئے

ممبئی، بہترین اداکار کا ایوارڈ رنویر سنگھ کو ملنے پر شاہد کپور غصے میں شو چھوڑ کر چلے گئے۔

2019 میں ریلیز ہونے والی بھارتی فلم کبیر سنگھ میں شاہد کپور کی اداکاری نے نہ صرف ہر ایک کو ان کا مداح بنادیا تھا بلکہ باکس آفس کو بھی گھماکر رکھ دیا تھا جب کہ فلم بلاک بسٹر ثابت ہوئی تھی۔فلم کی ریلیز کے بعد ایوارڈ فنکشن کے آرگنائزر کی جانب سے شاہد کپور کو بہترین اداکار کا ایوارڈ دینے کا کہا گیا جب کہ اسی ایوارڈ میں شاہد کپور کو خود بھی پرفارم کرنا تھا، شاہد کپور نے ایوارڈ شو میں پرفارم کرنے کے لیے خوب ریہرسل بھی کی جب کہ پرفارمنس سے زیادہ شاہد کپور اس بات پر خوش تھے کہ انہیں بہترین اداکار کا ایوارڈ ملنے جارہا ہے تاہم آخری لمحے میں آرگنائزر نے فیصلہ بدلتے ہوئے ایوارڈ رنویر سنگھ کو دیدیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق جیسے ہی آرگنائزر نے ایوارڈ رنویر سنگھ کو دینے کا اعلان کیا شاہد کپور شدید غصے میں آپے سے باہر ہوگئے اور آرگنائزر کو کھری کھری سنادی، اس کے بعد شاہد کپور ایوارڈ فنکشن میں پرفارم کیے بغیر چلے گئے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔