Thursday, July 18, 2024
ہومپاکستانملک میںکورونا سے مزید 58 افراد جاں بحق ، اموات کی تعداد 12 ہزار سے تجاوز رکرگئی

ملک میںکورونا سے مزید 58 افراد جاں بحق ، اموات کی تعداد 12 ہزار سے تجاوز رکرگئی

اسلام آباد، کورونا وائرس سے مزید58 افراد جاں بحق ہو نے کے بعد اموات کی تعداد 12 ہزار 262 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 5 لاکھ 61 ہزار 625 ہوگئی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 262 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ 63 ہزار 367، سندھ میں 2 لاکھ 53 ہزار 90، خیبر پختونخوا میں 69 ہزار 386، بلوچستان میں 18 ہزار 924، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 937، اسلام آباد میں 42 ہزار 513 جبکہ آزاد کشمیر میں 9 ہزار 408 کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک بھر میں اب تک 83 لاکھ 99 ہزار 623 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 37 ہزار 115 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 5 لاکھ 23 ہزار 700 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ ایک ہزار 692 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 58 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 12 ہزار 276 ہوگئی۔ پنجاب میں 5 ہزار 26، سندھ میں 4 ہزار 199، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 986، اسلام آباد میں 484، بلوچستان میں 198، گلگت بلتستان میں 102 اور آزاد کشمیر میں 281 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔