Tuesday, September 17, 2024
ہومپاکستانیپرا نے بجلی1روپیہ 95 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی

یپرا نے بجلی1روپیہ 95 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی

اسلام آباد،وفاقی حکومت کی درخواست پر نیپرا نے بجلی ایک روپیہ 95 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی، بجلی کا اوسط ٹیرف 14.48روپے سے بڑھ کر 16.33روپے فی یونٹ ہوگیا۔نیپرا نے بجلی ایک روپے 95 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی بجلی کا اوسط ٹیرف 14.38 روپے سے بڑھ کر 16.33 روپے فی یونٹ مقرر کردیا گیا۔ فیصلے کا اطلاق 50 یونٹ تک والے غریب صارفین پر بھی یکساں ہو گا۔نیپرا کے مطابق قیمت میں اضافے کی منظوری وفاقی حکومت کی درخواست پر دی گئی ہے، فیصلے سے صارفین پر 200 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا، کے الیکٹرک صارفین پر فیصلے کا اطلاق نہیں ہوگا، نئی قیمتوں کا اطلاق وفاقی حکومت کے نوٹیفیکیشن کے بعد ہو گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔