ہومپاکستانبھارت کا حضرت مجدد الف ثانی کے عرس کیلئے جانیوالے زائرین کو ویزے دینے سے انکار

بھارت کا حضرت مجدد الف ثانی کے عرس کیلئے جانیوالے زائرین کو ویزے دینے سے انکار

بھارت نے پاکستانی زائرین کو حضرت مجدد الف ثانی رح کے عرس میں شرکت سے محروم کر دیا۔

ترجمان مذہبی امور کے مطابق تاریخ میں پہلی بار زائرین کے ہمراہ منتظمین کو ویزہ جاری نہیں کیا گیا،تمام زائرین کی انڈیا میں انفرادی پولیس ویری فکیشن بھی لاگو کر دی،سیکورٹی رسک کے باعث وزارت نے منتظمین کے بغیر زائرین بھجوانے سے معزرت کر لی
پاکستانی زائرین نے سرہند شریف میں منعقدہ عرس میں 19 تا 26 ستمبر شریک ہونا تھا، بھارت نے سابقہ روش برقرار رکھتے ہوئے عین وقت پر ویزوں سے انکار کیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔