ہومپاکستانجے یو آئی کو جس کا انتظار تھا وہ وقت آگیا ۔۔۔ مولانا فضل الرحمن کو بڑی دعوت بھی مل گئی

جے یو آئی کو جس کا انتظار تھا وہ وقت آگیا ۔۔۔ مولانا فضل الرحمن کو بڑی دعوت بھی مل گئی

اسلام آباد(سب نیوز) جے یو آئی کے بلوچستان حکومت میں شامل ہونے کے لئے رابطے تیز ہوگئے۔ذرائع کے مطابق وزیر اعلی بلوچستان نے جے یو آئی کو بلوچستان حکومت میں شمولیت کے لئے دعوت دے دی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آج وزیر اعلی بلوچستان جے یو آئی بلوچستان کے امیر اور وفاقی وزیر مولانا عبدالواسع سے ملاقات کریں گے۔

وزیراعلی بلوچستان اور مولانا عبدالواسع کے درمیان بلوچستان حکومت میں جے یو آئی کی شمولیت سے متعلق مشاورت ہوگی۔

ذرائع نے بتایا کہ مولانا عبدالواسع وزیر اعلی بلوچستان سے ملاقات سے متعلق مولانا فضل الرحمان کو بریفنگ دیں گے۔

جے یو آئی بلوچستان کے رہنماؤں کی جانب سے ابتدائی طور پر مولانا فضل الرحمان کو وزیراعلی کی دعوت سے متعلق آگاہ کردیا گیا ہے ۔

مولانا فضل الرحمان نے جے یو آئی کے مرکزی رہنماؤں سے مشاورت کے لئے وقت مانگ لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلی بلوچستان آج مولانا عبدالواسع کی جانب سے دیئے گئے کھانے کی دعوت میں شرکت کریں گے۔

وزیراعلی بلوچستان اور مولانا عبدالواسع کے درمیان گزشتہ روز ملاقات ہونی تھی، جو ملتوی کردی گئی تھی۔آج وزیراعلی بلوچستان اور مولانا عبدالواسع کے درمیان کھانے پر ملاقات ہوگی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔