اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین وسابق وزیراعظم عمران خان سے سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا نے خصوصی ملاقات کی ۔
ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور،ملکی سیاسی صورتحال اور دیگر اہم معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
صاحبزادہ حامد رضا کی حکمران جماعت کی جانب سے ریاستی وسائل کے ذریعے چیئرمین تحریک انصاف کے خلاف مذہبی منافرت کو ہوا دینے کی کوششوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی
انہوں نے کہا کہ مجرموں اور کرپٹ کرداروں پر مشتمل حکمران اتحاد ملک میں مذہبی انتشار چاہتا ہے،اسلاموفوبیا کے تدارک اور ناموس رسالت کی پاسبانی کے حوالے سے چیئرمین تحریک انصاف کی خدمات بے مثال اور قابل تحسین ہیں۔
صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ سیاست میں مسلسل شکست سے دوچار گروہ اپنی سیاست بچانے کے لئے ایسے اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آیا ہے،
حکمران اتحاد کو متنبہ کرتے ہیں کہ اس قسم کی کوششوں کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے،انکی نالائقی اور نااہلیوں کی وجہ سے ملک پہلے ہی انتشار اور معاشی بدحالی کی دلدل میں ہے۔
صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ عمران خان کے اتحادی ہیں اور انکی حقیقی آزادی کی تحریک میں انکا ساتھ دیتے رہیں گے،چئیرمین تحریک انصاف عمران خان نے صاحبزادہ حامد رضا اور سنی اتحاد کونسل کا حمایت پر شکریہ ادا کیا۔
مجرموں اور کرپٹ کرداروں پر مشتمل حکمران اتحاد مذہبی انتشار چاہتا ہے،صاحبزادہ حامد رضا
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
