ہومپاکستانروس سے گیس کی فراہمی پر فواد چودھری کی حکومت پر تنقید

روس سے گیس کی فراہمی پر فواد چودھری کی حکومت پر تنقید

اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ روس سے گیس اور تیل وقت پر لے لیتے تو آج جو پاکستان میں مہنگائی کا طوفان ہے وہ نہ ہوتا۔
فواد چودھری نے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ ٹوئٹر پر روسی صدر پیوٹن کے بیان پاکستان کو روسی گیس فراہمی ممکن ہے پر ردِ عمل دیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ روس سے گیس اور تیل وقت پر لے لیتے تو آج پاکستان میں جو آج مہنگائی کا طوفان ہے نہ ہوتا، پوٹن نے پاکستان کو پھر انرجی کے شعبے میں تعاون کی پیشکش کی ہے اسے فوری طور پر عملی جامہ پہنانے کی ضرورت ہے۔
پاکستان کو روسی گیس فراہمی ممکن، انفرااسٹرکچر پہلے سے موجود، صدر پیوٹن، وزیراعظم شہباز شریف سے دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
فواد چودھری نے کہا ہے کہ شہباز شریف کی نام نہاد حکومت نے مغربی آقاوں کو خوش کرنے کے لیے روس سے معاہدے میں تاخیر کی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز روسی صدر پیوٹن کا وزیراعظم شہبازشریف سے دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان کو روسی گیس فراہمی ممکن ہے کیوں کہ انفرا اسٹرکچر پہلے سے موجود ہے۔

 

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔