Wednesday, May 20, 2026
ہومپاکستانرہائی ملتے ہی شہباز گل نے اپنی پہلی ٹوئٹ میں کیا لکھا؟

رہائی ملتے ہی شہباز گل نے اپنی پہلی ٹوئٹ میں کیا لکھا؟

اسلام آباد(نیوزڈیسک)پی ٹی آئی رہنما کوبغاوت کے مقدمے میں آج ضمانت پررہا کیاگیا ہے
پی ٹی آئی رہنما شہباز گل بغاوت کے مقدمے میں ضمانت پررہائی ملتے ہی سوشل میڈیا پرپھرسے متحرک ہوگئے ہیں۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے آج شہبازگل کی ضمانت 5 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض منظورکی تھی جس کے بعد وہ ٹوئٹرپرایکٹو ہیں ۔

شہباز گل نے اپنی ٹویٹ میں قرآن پاک کی سور آل عمران کی آیت 173 لکھی جس کا ترجمہ ہے، ہمیں اللہ کافی ہے اور وہ بہترین کارساز ہے۔
پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے بھی شہبازگل کی درخواست ضمانت منطور ہونے کے فوری بعد اپنی ٹویٹ میں اسے انصاف اورجمہوریت کی فتح قراردیا۔
شہباز گل کے ٹوئٹر ہینڈل سے آخری ٹویٹ 10 اگست کو کی گئی تھی جس میں انہیں جیل کی سلاخوں کے پیچھے دیکھا جاسکتا ہے۔
سابق وزیراعظم عمران خان کے چیف آف اسٹاف شہباز گل کو ٹی وی ٹاک شو میں ریاستی اداروں کیسربراہان کے خلاف بیانات کے الزام میں 9 اگست کو بنی گالا کے قریب سے گرفتار کیا گیا تھا۔
شہباز گل کے خلاف تھانہ بنی گالا میں سٹی مجسٹریٹ کی مدعیت میں بغاوت کا مقدمہ درج کیا گیا، ایف آئی آر میں اداروں اور ان کیسربراہوں کے خلاف اکسانے سمیت دیگر دفعات شامل ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔