گلگت(آئی پی ایس)سابق وزیراعلی و صوبائی صدر مسلم لیگ (ن) گلگت بلتستان *حافظ حفیظ الرحمن* نے کہا ہے کہ گزشتہ دنوں وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف سے ملاقات کے دوران مسلم لیگ (ن) گلگت بلتستان کی طرف سے گلگت بلتستان میں تشویش ناک حد تک بڑھتی ہوئی بےروزگاری نوجوانوں میں پائی جانے والی بےچینی،گلگت بلتستان میں پرائیویٹ،انڈسٹری سیکٹر کے نہ ہونے اور انتہائی محدود سرکاری ملازمتوں کے مواقعوں کے حالات پر پارٹی کیطرف سے سفارشات پیش کیں تھیں۔
وزیراعظم پاکستان نے فوری طور پر منسٹری آف اوورسیز کو تحریری ہدایت جاری کیں ہیں۔ہدایت کے مطابق منسٹری آف اوورسیز فوری طور پر گلگت بلتستان میں اپنا سب آفس قائم کرے اور گلف ممالک کو ہنرمند اور دیگر ملازمتوں کے گلگت بلتستان کے کوٹے میں خاطر خواہ اضافہ کرے اور ادارہ نیوٹیک کو فوری ہدایات دی ہیں کہ وہ پاکستان کے مارکیٹ اور گلف ممالک کے مارکیٹ کے ضرورت کے مطابق گلگت بلتستان کے اہل نوجوانوں کو فنی تربیت مہیاء کرنے کے فوری اقدامات اٹھائے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان نے گلگت بلتستان میں بےروزگاری میں کمی اور نوجوانوں کے بہتر مستقبل کےتعین کیلئے منسٹری آف اوورسیز کو اہم عملی اقدامات کے ہدایات جاری کرکے قابل تحسین قدم اٹھایا ہے۔پاکستان مسلم لیگ (ن) گلگت بلتستان وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف کی اس اقدام کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔پاکستان مسلم لیگ (ن )پر عوام کے بھرپور اعتماد کا خاصہ یہی وجہ ہے کہ جو کہتے ہیں عملدرآمد کرتے ہیں۔وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف کے ان اقدامات پر عملدرآمد سے گلگت بلتستان میں بےروزگاری میں خاطر خواہ کمی اور گلگت بلتستان کی مارکیٹ میں بےرونی سرمائے میں بھی اضافہ ہوگا۔سابق وزیراعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے مزید کہا کہ مملکت خداداد پاکستان کی آمدنی کا ایک اہم حصہ پاکستان کے چار صوبوں اور آزاد کشمیر سے بیرون ممالک میں اپنے محنت سے کمانے والے اور پاکستان کو قیمتی زرمبادلہ بھیجنے والوں پر مشتمل ہے۔بدقسمتی سے گلگت بلتستان اس اہم شعبے میں سب سے پیچھے کھڑا ہے۔کسی نے آج تک اس اہم شعبے پر توجہ نہیں دی۔
یہی وجہ ہے کہ مسلم لیگ (ن) گلگت بلتستان نے اپنے پالیسیز اس اہم شعبے کو انتہائی اہمیت دینے کا فیصلہ کیا۔ اور عملی جدو جہد کا بھرپور آغاز کیا ہے۔کچھ ماہ قبل گلف ممالک میں مسلم لیگ (ن) کے پارٹی دوستوں کے مدد سے ہنر مند افراد کے ویزے منگواکر کر اب تک سینکڑوں تربیت یافتہ نوجوانوں کو گلگت ممالک بجھوا چکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد یہی ہے کہ ہم گلگت بلتستان کے اہل نوجوانوں کو گلگت ممالک اور دنیاں کے دیگر ممالک میں ملازمتوں اور اعلی تعلیم کے ذرائع پیدا کریں اور اپنے خطے کے نوجوانوں کے مستقبل کو محفوظ بنائیں تاکہ وہ مزید محنت کریں۔ہر شعبے میں نام کمائیں۔دنیا بھر میں گلگت بلتستان کی نیک نامی کا باعث بنیں اور ہمارا خطہ ہر شعبے میں ترقی کرے۔
انہوں قوم سے اپیل کرتے ہوئی کہا ہے کہ وہ نوجوانوں کو تعلیم کے دیگر شعبوں کے ساتھ فنی اور ٹیکنیکل تعلیم کی طرف لے کے آئیں۔دنیا بھر کی کامیاب قوموں کی ترقی میں فنی اور ٹیکنیکل تعلیم نے اہم اور کلیدی کردار ادا کیا ہے فنی تعلیم اور ٹیکنیکل تعلیم کے پاکستان کے اندر اور دنیاں بھر میں زرائع وسیع ہیں۔گلگت بلتستان کا مستقبل شاندار ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم اپنے نوجوانوں کو بہتر تعلیم اور روزگار کے مناسب ذرائع پیدا کرنے میں اپنا بنیادی کردار ادا کرتے رہیں۔
