ہومپاکستانچیئرمین مزدور یونین سی ڈی اے مرزا سعید اختر کی اسپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات

چیئرمین مزدور یونین سی ڈی اے مرزا سعید اختر کی اسپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات

سی ڈی اے مزدور یونین کے چیئرمین مرزا سعید اختر نے اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف سے ملاقات کر کے گوجر خان میں ترقیاتی کاموں اور ملازمین کے مسائل کے حل کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔
تفصیلات کے مطابق سی ڈی اے مزدور یونین کے چیئرمین مرزا سعید اختر نے اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف سے ملاقات کی ، ملاقات میں سی ڈی اے کے گوجر خان سے تعلق رکھنے والے ملازمین کیلئے سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا ۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں گوجر خان میں ترقیاتی کاموں کے حوالے سے بھی تفصیلی گفتگو کی گئی ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔