گلگت(آئی پی ایس) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی شعبہ امتحانات نے انٹرمیڈیٹ 2022کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا علان کردیا۔ ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز میر تعظیم اختر کے مطابق انٹرمیڈیٹ کا مجموعی تیجہ68فیصد رہا۔
ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز کے مطابق انٹرمیڈیٹ امتحانات کے پری میڈیکل گروپ میں ایجوکیشن سکول اینڈ ڈگری کالج دنیور گلگت کی طالبہ نیہا فیروز دخترمحمد فیروز نے 1100میں سے 935نمبر لے کرپہلی،دی گائیڈر سکول اینڈ ڈگری کالج دنیور گلگت کی طالبہ فاطمہ شاہ دختر غلام شاہ نے928نمبرلے کر دوسری جبکہ قائد اعظم سکول اینڈ کالج گاہکوچ غذر کی طالبہ عتیہ حسرت دختردینار جان نے913لے کر تیسری پوزیشن حاصل کیا۔اسی طر ح پری انجینئرنگ گروپ میں میثم عباس ولد عبدالحسن دی گائیڈر سکول اینڈ ڈگری کالج دنیور گلگت نے931نمبر لے پہلی،شاہین ہائیر سیکنڈری سکول دنیور گلگت کی طالبہ خالدہ بیگم ولدمیر یعقوت شاہ نے855دوسری جبکہ دی لیجنڈ ہائیر سیکنڈری سکول دنیور گلگت کے طالب علم محمد عباس ولدابرار حسین نے847نمبر لے کر تیسری پوزیشن اپنے نام کیاہے۔جنرل سائنس گروپ میں ذارق علی ولد محمد اسحق گلوبل ہائیر سیکنڈری سکول اینڈ ڈگری کالج دنیور گلگت نے 986نمبر لے کر پہلی،دی لیجنڈ ہائیر سیکنڈری سکول دنیور گلگت کے طالب علم فیضان علی ولدعالم شاہ نے974نمبر لے کر دوسری جبکہ گلوبل ہائیر سیکنڈری سکول اینڈ ڈگری کالج دنیور گلگت کے طالب علم ارحام حسین ولد شاہین شاہ نے959نمبر لے کر تیسری پوزیشن اپنے نا م کیا۔
ہیومنیٹس گروپ میں زین عمر ولد عمر دین میرگورنمنٹ بوائز ہائی سکول جگلوٹ سائی نے 1100میں سے 858نمبر لے پہلی،ہنزہ پبلک سکول اینڈ ڈگری کالج علی آباد ہنزہ کی طالبہ فریحا ممتاز دخترممتاز علی نے 834نمبر لے کر دوسری جبکہ گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول تھگس گانچھے کی طالبہ ناہیدہ بتول دختر غلا م حسنین نے 831نمبر لے کر تیسری پوزیشن اپنے نام کیں۔ اسی طرح کامر س گروپ میں سمیرہ اختر بنت اختر ایوب کالج آف بزنس مینجمنٹ اینڈ اپلائٹ سائنسز دنیورکی طالبہ نے 1100میں سے883نمبر لے کر پہلی،ہنزہ لیڈرز کالج علی آباد ہنزہ کی طالبہ علیزہ بیگ نے844نمبر لے کر دوسری جبکہ مدثر حسین میر ولد محمد حسین دی گلگت کالج آف کامرس اینڈ اکنامکس جوٹیال گلگت نے 841نمبر لے کر تیسری پوزیشن اپنے نام کرنے میں کامیاب رہے۔ ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز کے مطابق بروقت انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانی نتائج کا اعلان کرنے پر وائس چانسلر قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ اور دیگر سینئر انتظامی آفیسران نے کنٹرولر آف امتحانات واجد حسین اور ان کی پوری ٹیم کو مبارک باد پیش کیا۔
سالانہ امتحانات کے نتائج کا بروقت اعلان شعبہ امتحانات میں اٹھائے جانے والی اصلاحات کا نتیجہ قرار دیا۔واضح رہے کہ انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات میں 3485طلبا شریک ہوئے جن میں سے 2359طلبا امتحانات میں کامیاب قرار پائے۔
