Saturday, December 21, 2024
ہومپاکستانپسماندہ اور کمزور طبقے کی مدد حکومت کا فرض ہے ،وزیراعظم کا احساس کفالت پروگرام کی تقریب سے خطاب

پسماندہ اور کمزور طبقے کی مدد حکومت کا فرض ہے ،وزیراعظم کا احساس کفالت پروگرام کی تقریب سے خطاب

اسلام آباد،وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ احساس کفالت پروگرام شفاف ہے اور کوئی اس کی شفافیت پر انگلی نہیں اٹھا سکتا،مستحق افراد کو مالی معاونت کے بڑے پروگرام کے تحت ادائیگیوں کے دوسرے مرحلے کا آغاز ہو گیا،احساس پروگرام کے تحت 70لاکھ افراد مستفید ہورہے ہیں،پسماندہ اور کمزور طبقے کی مدد حکومت کا فرض ہے ۔احساس کفالت پروگرام کے دوسرے مرحلے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ حکومت کا فرض ہوتا ہے کمزور طبقے کی مدد کرے۔انہوں نے کہا کہ مستحقین کو ہیلتھ کارڈ کی سہولت دے رہے ہیں اور تمام شہریوں کو ہیلتھ کارڈ مل جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ احساس پروگرام میں فنڈز کی تقسیم منصفانہ کی ہے، ہم نے احساس کارڈ صرف میرٹ کی بنیاد پر تقسیم کیے ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ احساس کفالت پروگرام شفاف ہے، کوئی اس کی شفافیت پر انگلی نہیں اٹھا سکتا۔عمران خان نے کہا کہ سندھ میں ہم نے وہاں اپنی حکومت نہ ہونے کے باوجود زیادہ پیسہ تقسیم کیا، سندھ میں غربت زیادہ ہونے کے باعث میرٹ پر روپیہ تقسیم کیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔