اسلام آباد،اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ ویڈیو میں دیکھائی جانیوالی جگہ اسپیکر ہاوس پشاور ہے اور نہ میرا اس معاملے سے کوئی لینا دینا ہے۔تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ 2018 میں چیئرمین عمران خان نے بتایا کہ اس طرح کا لین دین ہوا ہے اور ساری پارٹی کا فیصلہ تھا کہ ان ممبران کیخلاف کاروائی کی جائے،اس طرح کے بیانات صرف معاملے سے توجہ ہٹانے کی بھونڈی کوشش ہے۔خیال رہے کہ 2018 کے سینیٹ الیکشن میں ووٹ خریدنیکی مبینہ ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہیکہ ارکان خیبرپختونخوا اسمبلی کے سامنے نوٹوں کے انبار لگے ہیں۔پیپلزپارٹی کے سابق ایم پی اے محمد علی باچا رقم پی ٹی آئی ارکان کو دیتے نظرآئے، ویڈیو میں پی ٹی آئی کے عبید اللہ مایار اورسردار ادریس بھی موجود ہیں اور رقم وصول کرتے نظر آرہے ہیں۔ویڈیو منظرِ عام پر آنے کے بعد خیبرپختونخوا کے موجودہ وزیرِ قانون سلطان محمد خان نے استعفی دے دیا ہے۔
ویڈیو میں دیکھائی جانیوالی جگہ اسپیکر ہاؤس پشاور ہے اور نہ میرا اس معاملے سے کوئی لینا دینا، 2018 میں چئیرمین عمران خان نے بتایا کہ اس طرح کا لین دین ہوا ہے اور ساری پارٹی کا فیصلہ تھا کہ ان ممبران کیخلاف کاروائی کی جائے،اس طرح کے بیانات صرف معاملے سے توجہ ہٹانے کی بھونڈی کوشش ہے
— Asad Qaiser (@AsadQaiserPTI) February 10, 2021