اوٹاوا ،اداکاروں کے اداکار کا اعزاز رکھنے والے ہولی وڈ کے معروف اداکار کینیڈین نژاد 91 سالہ کرسٹوفر پلمر 91 برس کی عمر میں متعدد صحت کے مسائل کے باعث چل بسے۔
بگنرز، للی ان لو، آئی وٹنیس، ریڈ بلڈڈ امریکن گرل، منی، وولف، 12 مانکیز، دی انسائڈر، سریانا، انسائڈ مین، آل ریڈی ڈیڈ، پریسٹ اور باونڈریز سمیت 100 سے زائد فلموں میں کام کرنے والے اداکار گزشتہ چند کچھ عرصے سے علیل تھے۔کرسٹوفر پلمر نے 2012 میں فلم بگنرز میں شاندار اداکاری دکھانے کی وجہ سے فلمی دنیا کا معتبر ترین ایوارڈ آسکر جیتا تھا اور وہ یہ ایوارڈ جیتنے والے معمر ترین اداکار بنے تھے۔کرسٹوفر پلمر نے مجموعی طور پر شوبز کو زندگی کا بہت بڑا حصہ دیا اور انہوں نے 9 دہائیوں کی زندگی میں سے 7 دہائیاں اداکاری کرتے گزاریں۔کرسٹوفر پلمر کو ان کی شاندار اداکاری کے باعث اداکاروں کا اداکار بھی کہا جاتا تھا، کیوں کہ 7 دہائیوں میں انہوں نے کئی جونیئرز اداکاروں کو منفرد انداز میں اداکاری کرنے کے گر سکھائے۔