Friday, September 20, 2024
ہومتازہ تریناپریل کیلئے ایل این جی کی سب سے کم بولی موصول

اپریل کیلئے ایل این جی کی سب سے کم بولی موصول

اسلام آباد، مائع قدرتی گیس (ایل این جی)کی بین الاقوامی منڈی جہاں زوال پذیر ہے وہیں پاکستان ایل این جی لمیٹڈ (پی ایل ایل)کو اپریل میں سپلائی کے لیے دو کارگو کے لیے سستی بولی موصول ہوئی ہے۔

ویٹول بحرین نے بالترتیب 5-6 اپریل اور 19-20 اپریل کی ترسیل میں بالترتیب 1.0522 فیصد اور برنٹ کروڈ پرائز کی 10.88933 فیصد سب سے کم بولی کی پیش کش کی۔ستمبر 22-23، 2020 کے بعد اسپاٹ مارکیٹ سے یہ کم ترین بولی ہے جو پی ایل ایل نے حاصل کی۔ تین کمپنیوں نے 5 سے 6 اپریل کے کارگو لیے برنٹ کے 11.05 فیصد سے 12.18 فیصد کی قیمت کی حد میں بولی لگائی تھی۔19۔20 اپریل کو دوسرے کارگو کے لیے پی ایل ایل کو برنٹ کی 10.8933 فیصد اور 12.50 فیصد کے درمیان چار بولی ملی۔اس وقت جہاں برینٹ کی قیمت فی بیرل تقریبا 58 ڈالر ہے، دونوں کارگو تقریبا 6.3 ڈالر سے 6.4 ڈالر فی ملین برطانوی تھرمل یونٹ(ایم ایم بی ٹی یو)پر طلب کیے گئے ہیں۔بولیاں 30 دسمبر 2020 کو اوپن ٹینڈر کے ذریعہ طلب کی گئیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔