Tuesday, September 17, 2024
ہومتازہ ترینلندن میں چاقو کے حملوں کے سلسلہ وار پانچ واقعات، ایک شخص ہلاک، 9 زخمی

لندن میں چاقو کے حملوں کے سلسلہ وار پانچ واقعات، ایک شخص ہلاک، 9 زخمی

لندن،جنوبی لندن میں چاقو کے حملے کے متعدد واقعات میں کم از کم ایک شخص ہلاک اور 9 زخمی ہو گئے۔

لندن میں چاقو کے یہ پانچ واقعات کروئیڈون، چیسل ہرسٹ اور وینڈس ورتھ میں جمعہ کی شام منعقد ہوئے۔ابھی تک کسی بھی حملے کی وجہ کے بارے میں کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا اور پولیس کا کہنا ہے کہ جنوبی لندن میں مزید پولیس تعینات کی جائے گی۔میٹرو پولیٹن پولیس کا کہنا ہے کہ جو 9 افراد زخمی ہوئے ہیں ان میں سے کسی کی حالت بھی تشویشناک نہیں ہے اور دو افراد کو حملوں کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔کروئیڈون میں زخمی ہونے والے دو افراد میں سے ایک شخص کی موت واقع ہو گئی جبکہ دوسرے کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔وینڈز ورتھ پر چاقو کے حملے میں زخمی چار افراد خود ہی ہسپتال پہنچے جبکہ چیسل ہرسٹ میں 30سال سے زائد عمر کے دو افراد زخمی ہوئے اور وہ بھی خود ہی ہسپتال پہنچے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔