Saturday, July 20, 2024
ہومتازہ ترینمعروف ناول نگار بانو قدسیہ کوہم سے بچھڑے4 برس بیت گئے

معروف ناول نگار بانو قدسیہ کوہم سے بچھڑے4 برس بیت گئے

کراچی،اردو کی مقبول و معروف ناول نگار اور افسانہ نگار بانو قدسیہ کو اپنے چاہنے والوں سے بچھڑے چاربرس بیت گئے۔بانو قدسیہ مشرقی پنجاب کے ضلع فیروزپور میں 28 نومبر1928کو ایک زمیندارگھرانے میں پیدا ہوئیں۔انہوں نے کنیئرڈ کالج برائے خواتین لاہور سے ریاضیات اور اقتصادیات میں گریجویشن کیا اور1951میں گورنمنٹ کالج لاہور سے ایم اے اردو کی ڈگری حاصل کی۔بانو قدسیہ نے اردو اور پنجابی زبانوں میں ریڈیو اور ٹیلی ویژن کے لیے بہت سے ڈرامے بھی لکھے، ان کے ایک ڈرامے آدھی بات کو کلاسک کا درجہ حاصل ہے۔بانو قدسیہ کے افسانوی مجموعوں میں ناقابل ذکر، بازگشت، امر بیل، دست بستہ، سامان وجود، توجہ کی طالب، آتش زیرپااور کچھ اور نہیں کے نام شامل ہیں۔ان کا ناول راجہ گدھ اردو زبان کے اہم ناولوں میں شمار ہوتا ہے،جبکہ دیگر تصانیف میں ایک دن، شہر لازوال، پروا،موم کی گلیاں،چہار چمن، دوسرا دروازہ، ہجرتوں کے درمیاں اور ان کی خود نوشت راہ رواں سر فہرست ہیں۔بانو قدسیہ نے ٹیلی ویژن کے لیے بھی کئی یادگار ڈرامہ سیریلز اور ڈرامہ سیریز تحریر کیے، جن کے مجموعے بھی شائع ہوئے ہیں جبکہ ان کی ادبی خدمات پر حکومت پاکستان نے انہیں ستارہ امتیاز سے بھی نوازا ہے۔بانوآپا4فروری2017کو 88سال کی عمر میں شوگر اور دل کے عارضے کے باعث ہمیشہ ہمیشہ کیلئے ہم سے بچھڑ گئیں تاہم ادب کیلئے کی گئیں ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔