Friday, September 20, 2024
ہومپاکستانشمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4دہشتگرد ہلاک

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4دہشتگرد ہلاک

راولپنڈی،شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے خفیہ اطلاعات پر دہشتگردوں کے خلاف آپریشنز میں 4 دہشتگرد مارے گئے جبکہ پاک فوج کے 2جوان شہید اور 4 زخمی ہوگئے۔جمعرات کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں ایک کمپانڈمیں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاعات پر آپریشن کیا، ٹھکانے کا محاصرہ کرنے پر دہشتگردوں نے فائرنگ کردی۔آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشتگرد ہلاک ہوگئے ،مارے گئے،دہشتگرد اغوا برائے تاوان اور سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھے۔آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران میں نائب صوبیدار امین اللہ اور سپاہی شیر ضامن شہید ہوئے جبکہ دہشتگردوں سے مقابلے میں 4سپاہی زخمی بھی ہوئے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔