اسلام آباد،وزیراعظم عمران خان نے سیٹیزن پورٹل پر شہری کی تجویز پر ریڈزون کے اطراف میں کچی آبادی کے غریب مکینوں کو لکڑیاں لے جانے کیلئے فوری طور پر ٹرانسپورٹ کی سہولت مہیا کرنے کی ہدایت کردی ،وزیراعظم کی ہدایت پر سی ڈی اے نے فوری عمل درآمد کرتے ہوئے ٹرانسپورٹ کی سہولت مہیا کرنے کا آغاز کردیا،ٹرانسپورٹ کی سہولت بالکل مفت فراہم کی جائے گی ،خواتین ،بچوں وبزرگوں کو ٹرانسپورٹ کے ذریعے مسلم کالونی تک رسائی دی جائے گی ۔وزیراعظم ہائوس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سیٹیزن پورٹل پر شہری کی تجویز پر ریڈزون کے اطراف میں کچی آبادی کے غریب مکینوں کو لکڑیاں لے جانے کیلئے فوری طور پر ٹرانسپورٹ کی سہولت مہیا کرنے کی ہدایت کردی ۔وزیراعظم نے کندھوں پر لکڑیاں لے جانے والی خواتین، بزرگ اور شہریوں کے لئے ٹرانسپورٹ مہیا کرنے کا حکم د یتے ہوئے ریڈ زون کے اطراف میں کچی بستی کے غریب مکینوں کے لیے فوری اقدامات کی ہدایت کردی۔وزیراعظم کی ہدایت پر سی ڈی اے نے فوری عمل درآمد کرتے ہوئے ٹرانسپورٹ کی سہولت مہیا کرنے کا آغاز کردیا،سی ڈی اے کچی بستی کے مکینوں کے لیے ٹرانسپورٹ کا انتظام کرے گی اور ٹرانسپورٹ کی سہولت بالکل مفت فراہم کی جائے گی، سہولت کے ذریعے خواتین ، بچوں و بزرگوں کو مسلم کالونی تک رسائی ہوگی۔
وزیراعظم کی کچی آبادی کے غریب مکینوں کو لکڑیاں لے جانے کیلئے فوری طور پر ٹرانسپورٹ کی سہولت مہیا کرنے کی ہدایت
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔