Tuesday, September 17, 2024
ہومپاکستانکشمیری عوام کا مقدمہ پوری دنیا کی پارلیمانیوں میں اٹھائیں گے،اسپیکر قومی اسمبلی

کشمیری عوام کا مقدمہ پوری دنیا کی پارلیمانیوں میں اٹھائیں گے،اسپیکر قومی اسمبلی

اسلام آباد،اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ کشمیری عوام کا مقدمہ پوری دنیا کی پارلیمانیوں میں اٹھائیں گے،را سیکرٹریٹ کشمیر کی جدوجہد میں ساتھ ہے ،کشمیری عوام کامیابی سے ہمکنار ہونگے۔تفصیلات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے قومی کشمیر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں بحیثیت اسپیکر بات کروں گا، کورونا سے پہلے مسئلہ کشمیر پر جامع پلان بنایا۔انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام کا مقدمہ پوری دنیا کی پارلیمانیوں میں اٹھائیں گے۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا ہم اپنے پارلیمانی وفود کشمیر کے مسئلہ پر پوری دنیا میں بھیجیں گے ،ہم بین الاقوامی سطح کا کشمیر کے مسئلے پر اجلاس بلائیں گے ،کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے۔اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ کشمیر کا مسئلہ سیاست سے بلا تر ہے یہ ہمارا قومی مسئلہ ہے۔کشمیری عوام پر بھارتی تشدد کی مذمت کرتا ہوں۔ انسانی حقوق کی تنظیموں کو کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی شدید ترین پامالیوں کا نوٹس لینا چاہیے۔ہم اپنے مظلوم کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں،قومی اسمبلی کشمیریوں کے ساتھ ہے۔ ہمارا سیکرٹریٹ کشمیر کی جدوجہد میں ساتھ ہے ،کشمیری عوام کامیابی سے ہمکنار ہونگے۔ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ کشمیر کا مسئلہ پاکستان اور انسانیت کا مسئلہ ہے۔ کشمیر کا مسئلہ سیاست سے بالا تر ہے۔ 5 فروری کے حوالے سے قومی اسمبلی میں متفقہ قرارداد کے کر آئیں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔