Sunday, December 22, 2024
ہومپاکستانکشمالہ طارق کے بیٹے اذلان کی عبوری ضمانت منظور کر لی گئی

کشمالہ طارق کے بیٹے اذلان کی عبوری ضمانت منظور کر لی گئی

اسلام آباد،سری نگر ہائی وے ٹریفک حادثہ کیس میں وفاقی محتسب کشمالہ طارق کے بیٹے اذلان کی عبوری ضمانت منظور کر لی گئی ہے۔ایڈیشنل سیشن جج سہیل احمد نے 50 ہزار کے مچلکوں کے عوض کشمالہ طارق کے بیٹے اذلان ضمانت منظور کی۔ اسلام آباد پولیس نامزد ملزم کشمالہ طارق کے بیٹے اذلان کو گرفتار بھی نہ کرسکی۔یاد رہے کہ گزشتہ روز وفاقی دارالحکومت کے سیکٹرجی 11 میں وفاقی محتسب کشمالہ طارق کے شوہر اور بیٹے کی گاڑی نے سگنل توڑتے ہوئے 5 شہریوں کو کچل دیا جن میں سے 4 جاں بحق ہو گئے تھے۔گاڑی نے سگنل توڑتے ہوئے دوسری طرف سے آنے والی مہران کار اور ایک موٹرسائیکل کو ٹکر ماری جس کے نتیجے میں مانسہرہ سے اے این ایف میں بھرتی ہونے کے لیے ٹیسٹ دینے آئے ہوئے 4 دوست جاں بحق جب کہ 2 زخمی ہو گئے۔پولیس نے ڈرائیورکو گرفتار کرلیا تھا اور مقدمے میں کشمالہ طارق کے بیٹے اذلان کو بھی نامزد کیا گیا تھا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔