Tuesday, September 17, 2024
ہومتازہ ترینسعودی عرب نے پاکستان، بھارت اور یو اے سی سمیت 20ممالک سے سعودیوں، سفارتکاروں، صحت کارکنان اور ان کے اہل خانہ کے سوا تمام افراد کے داخلے پر غیر معینہ مدت کیلئے پابندی لگا دی

سعودی عرب نے پاکستان، بھارت اور یو اے سی سمیت 20ممالک سے سعودیوں، سفارتکاروں، صحت کارکنان اور ان کے اہل خانہ کے سوا تمام افراد کے داخلے پر غیر معینہ مدت کیلئے پابندی لگا دی

ریاض ،سعودی عرب نے پاکستان، بھارت اور یو اے سی سمیت 20ممالک سے سعودیوں، سفارتکاروں، صحت کارکنان اور ان کے اہل خانہ کے سوا تمام افراد کے داخلے پر غیر معینہ مدت کیلئے پابندی لگا دی ۔

منگل کو سعودی وزارت داخلہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق سعودیوں، سفارتکاروں، صحت کارکنان اور ان کے اہل خانہ کے سوا تمام افراد کے سعودی عرب آنے پر عارضی پابندی لگادی گئی۔ عمل درآمد بدھ تین فروری 2021 سے ہوگا۔یہ پابندی 20 ممالک سے آنے والوں پر عائد کی گئی ہے۔ ان میں پاکستان، انڈیا اور امارات بھی شامل ہیں۔سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ غیر معینہ مدت کے لئے پاکستان سمیت دیگر بیس ممالک کے عام مسافروں کی سعودی عرب داخلے پر پابندی عائد کی گئی ہے جبکہ سفارتی اہلکاروں، پیرامیڈیکل سٹاف اور انکے اہل خانہ سعودی عرب آمد پر عارضی پابندی عائد سے مستثنی ہونگے پابندی کا اطلاق تین فروری سے ہوگا اور تاحکم ثانی جاری رہے گی ان بیس ممالک میں پاکستان سعودی وزارت داخلہ نے 20 ممالک سے غیر شہریوں ، سفارتکاروں اور ان کے اہل خانہ میں داخلہ عارضی طور پر معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔جمہوریہ ارجنٹائن ، متحدہ عرب امارات ، وفاقی جمہوریہ جرمنی ، ریاستہائے متحدہ امریکہ ، جمہوریہ انڈونیشیا ، اور آئرلینڈ ، “اٹلی جمہوریہ ، اسلامی جمہوریہ پاکستان ، وفاقی جمہوریہ برازیل ، پرتگالی جمہوریہ ، برطانیہ ، جمہوریہ ترکی ، جمہوریہ جنوبی افریقہ ، بادشاہی سویڈن ، سوئس کنفیڈریشن ، جمہوریہ فرانس ، لبنانی جمہوریہ ، عرب جمہوریہ مصر ، جمہوریہ ہند اور جاپان شامل ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔