Sunday, May 17, 2026
ہومپاکستانبیرونی سازش سے وجود میں آئی جعلی حکومت بوکھلا چکی ، علی نواز اعوان

بیرونی سازش سے وجود میں آئی جعلی حکومت بوکھلا چکی ، علی نواز اعوان

پاکستان تحریک انصاف اسلام آباد ریجن کے صدر علی نواز اعوان نے کہا ہے کہ جعلی حکومت بوکھلا چکی ہے 12 ماہ کی بچی کی ماں کے گھر پر رات کے ڈھائی بجے چھاپہ مار کر کون سا دہشت گرد گرفتار کیا گیا کیا بلاول بھٹو بے غیرت ہو چکا ہے جو ایک 12 ماہ کی بچی کی ماں کی گرفتاری پر خاموش ہے؟ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایف ایٹ کچہری اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا
اس موقع پر صدر ویمن ونگ پاکستان تحریک انصاف کنول شوزب، سینئر وکیل فیصل چوہدری اور دیگر رہنما بھی ان کے ہمراہ تھے علی نواز اعوان نے کہا کہ 4 فٹ قد کی بچی پر الزام لگایا گیا ہے کہ اس نے پولیس اہلکار پر حملہ کیا، اس بات کی کوئی تک بنتی ہے جب کسی کا ظلم حد سے بڑھتا ہے تو اللہ بھی مت مار دیتا ہے انہوں نے کہا کہ رات کے ڈھائی بجے ڈاکٹر شہباز گل کے ڈرائیور کے گھر کی چادر چار دیواری کا تقدس پامال کیا گیا پی ٹی آئی کے دور میں ایک خاتون کی گرفتاری پر بلاول بھٹو نے ہمیں بے غیرت قرار دیا تھا میں پوچھتا ہوں کیا وہ اب بے غیرت ہو چکے ہیں؟ کیا ملک میں دو قانون ہیں اشرفیہ کے لیے اور قانون ہے اور غریب بے گناہوں کے لیے دوسرا؟
اس موقع پر اظہارِ خیال کرتے کنول شوزب نے کہا کہ ڈاکٹر شہباز گل کے ڈرائیور کی اہلیہ کا قصور کیا ہے کیا اس نے مریم نواز کی طرح کیلبری فونٹ استعمال کیا تھا کیا وہ اس لیے پکڑی گئی کہ اس کے پاس قطری خط نہیں؟ انہوں نے رانا ثنا اللہ کے خاندان سمیت عمرہ پر جانے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ پہلے ماڈل ٹان سانحے میں جاں بحق افراد کا حساب تو دے دیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔