Monday, May 18, 2026
ہومپاکستانپارلیمنٹ کے سرکاری ملازمین کو اعزازیہ کے نام پر نوازنے کا سلسلہ جاری

پارلیمنٹ کے سرکاری ملازمین کو اعزازیہ کے نام پر نوازنے کا سلسلہ جاری

اسلام آباد(نیوزڈیسک)قومی اسمبلی کے ملازمین کو 5 اضافی اعزازیئے دے دیئے گئے ہیں جس سے قومی خزانے پر 27 کروڑ ورپے کا اضافی بوجھ پڑا ہے۔
حکومت کی جانب سے قومی اسمبلی اور سینیٹ سیکرٹریٹ کے افسران اور ملازمیں پر نوازشات کی بارش شروع کردی گئی ہے، جس کے بعد قومی اسمبلی ملازمين کی پانچوں انگلياں گھی میں ہیں۔
پہلے مرحلے میں قومی اسمبلی کے گریڈ 1 سے 22 تک کے ملازمین کو 5 اضافی اعزازیئے دے دیئے گئے ہیں، اور اس کرم نوازی سے قومی خزانے پر 27 کروڑ کا اضافی بوجھ پڑ گيا ہے۔
دوسری جانب سینیٹ سیکرٹریٹ بھی بیوروکریسی کو نوازنے کیلئے کوشاں ہے، اور چیئرمین سینیٹ نے بھی ملازمین کو اعزازیہ دینے کی تیاری کر لی ہے۔ اور سینیٹ سیکرٹریٹ 23 کروڑ روپے اضافی بونس کی مد میں خرچ کرے گا۔
اضافی الاؤنس کیلئے تجاویز بیورو کریسی نے مرتب کیں، جب کہ پارليمنٹ ملازمين کی تنخواہیںپہلے ہي باقی محکموں سے ڈبل ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔