Tuesday, May 19, 2026
ہومپاکستانشہباز گِل کی گرفتاری پرپی ٹی آئی کے سینئر رہنما افتخار درانی کا ردعمل

شہباز گِل کی گرفتاری پرپی ٹی آئی کے سینئر رہنما افتخار درانی کا ردعمل

پاکستان تحریک انصاف کے سنیئر رہنما افتخار درانی نے کہا ہے کہ کل رات سے منصوبہ بندی کی گئی کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو گرفتار کیا جائے، واضح رہے کہ عمران خان کے جانثار بنی گالہ کے چاروں اطراف میں موجود ہیں، ملک کو انتشار کی طرف دھکیلنے کے لیے ایک گھناونا کھیل کھیلا جا رہا ہے۔
افتخار درانی نے کہا کہ شہباز گل کو ایک ناکردہ جرم کی پاداش میں اسلام آباد سے گرفتار کرلیا گیا،ڈاکٹر شہباز گل کی گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، میں اسلام آباد پولیس اور تمام اداروں کو گزارش کرتا ہوں کہ غداری کا مقدمہ ن لیگ کی تمام لیڈرشپ پر بھی بنتا ہے، غداری کا مقدمہ پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری پر بھی بنتا ہے، اگر آپ میں ہمت ہے تو پی ڈی ایم کی تمام لیڈر شپ پر مقدمہ بنائیں۔
انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کے لیڈران 2016 کے بعد سے مسلسل اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کر رہے ہیں، ملک میں دو نظام ہیں ایک غریب طبقے کے لیے اور ایک اشرافیہ کے لیے ہے ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔