ہومپاکستاندھونس، دھمکی دی تو 25 مئی سے برا حشر ہوگا، رانا ثناء اللّٰہ

دھونس، دھمکی دی تو 25 مئی سے برا حشر ہوگا، رانا ثناء اللّٰہ

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے خبردار کیا ہے کہ پی ٹی آئی والے کہہ رہے ہیں کہ الٹی میٹم دیں گے۔ اگر دھونس، دھمکی دی تو 25 مئی سے برا حشر ہوگا۔

فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا تھا کہ نشاندہی ہوگئی ہے کون لوگ قوم کو گمراہ کرتے ہیں، کون ٹرینڈ چلاتے ہیں۔وزیر داخلہ نے کہا کہ شہداء کے خلاف ٹرینڈ چلانے والے گمراہی کا شکار ہیں۔ رانا ثناء نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد کوئی شک نہیں رہا کہ عمران خان غیرملکی ایجنٹ ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔