Monday, May 25, 2026
ہومپاکستانعمران خان سے صلح کرنا ملک سے غداری ہوگی، اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض

عمران خان سے صلح کرنا ملک سے غداری ہوگی، اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض

اسلام آباد(نیوزڈیسک)اپوزیشن لیڈرراجہ ریاض نے الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان نے اپنے دور میں تمام اداروں کو برباد کیا۔
راجہ ریاض نے کہا کہ میں تحریک انصاف کے ٹکٹ سے منتخب ہوا، میں عرصہ دراز سے اعلان بغاوت کرتا ہوں،ہیلی کاپٹر حادثہ کے شہداء کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں اور پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا ٹیم کی مہم کی مزمت کرتا ہوں۔
عمران خان کو خود بتایا تھا کہ بزدار ہر کام میں کرپشن کررہا ہے، عمران خان نے مجھ سے پوچھا کہ رانا ثناء اللہ کیسے جیت گیا، رانا ثناء اللہ کا بندوبست میں کرتا ہوں، آج میں مطالبہ کرتا ہوں عمران خان بطور چیئرمین استعفیٰ لیا جائے، پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے ابھی اپوزیشن لیڈر ہوں لیکن ناراض رکن ہوں، عمران خان سے صلح کرنا ملک سے غداری ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن کمشنر بلکل صحیح کام کررہا ہے، مجھے اس الیکشن کمشنر پر کوئی اعتراض نہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔