ہومپاکستانتقرر و تبادلوں پر اختلاف،چیف سیکریٹری پنجاب کی کام سے معذرت

تقرر و تبادلوں پر اختلاف،چیف سیکریٹری پنجاب کی کام سے معذرت

لاہور-چیف سیکریٹری پنجاب کامران افضل نے کام جاری رکھنے سے معذرت کر لی، انہوں نے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو مراسلہ لکھ دیا۔ قریبی ذرائع چیف سیکریٹری پنجاب کے مطابق تبادلے کارکردگی کی بنیاد پر ہونے چاہئیں ناکہ سیاسی تبدیلی کی بنیاد پر۔ذرائع چیف سیکریٹری نے کہا کہ ٹرانسفر پوسٹنگ احکامات پر صرف دستخط کرنے والا ربڑ اسٹیمپ نہیں بن سکتا، سیاسی تبدیلی اور فیصلوں سے پہلے ہی بیوروکریسی کا کام متاثر ہوا ہے۔ذرائع کے مطابق چیف سیکرٹری پنجاب کامران افضل نے عملی طور پر بھی کام چھوڑ دیا، وہ پنجاب کابینہ کے اجلاس اور وزرا کی حلف برداری میں غیر حاضر رہے۔ ذرائع نے کہا کہ چیف سیکرٹری کابینہ کے سیکرٹری کے طور پر کام کرتے ہیں، کابینہ اجلاس میں سیکرٹری کے فرائض سیکرٹری آئی اینڈ سی نے انجام دیے۔ ذرائع کے مطابق چیف سیکریٹری پنجاب نے حمزہ شہباز کو بھی تبدیل کرنے کی درخواست کی تھی، تبدیل نہ کرنے پر چیف سیکریٹری کامران افضل نے سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ کو مراسلہ لکھا۔

WhatsApp Image 2022 08 06 at 4.03.20 PM

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔