Saturday, May 9, 2026
ہومپاکستانسب نیوز کی خبر پر ایکشن ،سکندر میندھرو کی خالی نشست پرالیکشن کا تبدیل شدہ شیڈول جاری

سب نیوز کی خبر پر ایکشن ،سکندر میندھرو کی خالی نشست پرالیکشن کا تبدیل شدہ شیڈول جاری

الیکشن کمیشن نے سینیٹر ڈاکٹر سکندر میندھرو کے انتقال سے خالی ہونے والی سینیٹ نشست پر الیکشن کا تبدیل شدہ شیڈول جاری کردیا ۔
الیکشن کمیشن کے مطابق سندھ اسمبلی میں سینیٹ کی خالی نشست پر پولنگ 6 جولائی کو ہو گی۔ کاغذات نامزدگی 17 سے 22 جون تک جمع کرائے جا سکیں گے۔الیکشن کمیشن کے مطابق الیکشن میں حصہ لینے والے امیدواروں کے ناموں کی فہرست 23جون کو شائع کی جائے گی ، جبکہ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال24جون کو ہو گی۔
واضح رہے کہ سب نے خبر دی تھی کہ الیکشن کمیشن نے سینیٹر ڈاکٹر سکندر میندھرو کی تدفین سے قبل ہی انتخابی شیڈول جاری کر دیا تھا جس پر ایکشن لیتے ہوئے تبدیل شدہ شیڈول جاری کیا گیا ہے ۔
WhatsApp Image 2022 06 16 at 5.36.36 PM

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔