اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے وفد کے ہمراہ متحدہ عرب امارات (دبئی) کا دورہ کیا۔ترجمان وزارت صحت کے مطابق دورہ شاہی خاندان کے رکن حمد بن دلموک المختوم کی خصوصی دعوت پرکیا ،وفد میں سپیشل سیکرٹری ہیلتھ افتخار شلوانی اور ڈی جی ہیلتھ شامل ہیں۔اس دورہ کے ضمن میں جلاس طلب کیا گیا۔ اجلاس کا بنیادی مقصد باہمی سودمند منصوبوں پر تعاون کے امکانات کی راہیں تلاش کرنا تھا ۔وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ یو اے ای کی حکومت نے دونوں ممالک کے درمیان صحت اور سرمایہ کاری کے شعبے میں دوطرفہ تعاون کے شعبوں کے متعلق بریف کیا ، وفاقی وزیر عبدالقادر پٹیل نے پاکستان میں صحت کے موجودہ پروگراموں میں متحدہ عرب امارات کے تعاون کو سراہا۔انہوں نے کہا کہ صحت کا شعبہ ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے ،صحت کے شعبے کی ترقی کیلئے تمام ممکن اقدامات کیے جارھے ہیں ، افتخار شلوانی نے صحت کے شعبے میں میڈیکل ٹیکنالوجی ڈیجیٹلائزیشن کی صورتحال اور اہمیت کے بارے میں بتایا۔ڈی جی ہیلتھ نے صحت کے نظام کی تازہ ترین صورت حال اور مجوزہ شعبوں کی مزید مضبوطی کے لیے مجموعی جائزہ پیش کیا ۔اجلاس میں تفصیلی غور و خوض کے بعد باہمی تعاون کے لیے درج جن تین شعبوں کی نشاندہی کی گئی۔ پلازما کی تیاری کے لیے ملک بھر میں اپنی نوعیت شاندار اور جدیدترین مراکز کا قیام ،بی آئی ایس پی کے ذریعے پلازما عطیہ کرنے والوں کے لیے ترغیب دینا شامل ہے۔ پبلک سیکٹر ہسپتالوں کی اپ گریڈیشن میں تعاون سے ڈیجیٹل تبدیلی کے ذریعے صحت کی خدمات کی فراہمی کو یقینی بنانا ھے۔
صحت کا شعبہ ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے ،وفاقی وزیرعبدالقادرپٹیل
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
