ہومپاکستانبجٹ :ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے لیئے 44ارب 17کروڑ مختص

بجٹ :ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے لیئے 44ارب 17کروڑ مختص

وفاقی حکومت نے نئے مالی سال 23-2022 میں ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ترقیاتی بجٹ کے لیے 44 ارب 17 کروڑ 89 لاکھ روپے سے زائد رقم مختص کی ہے

۔ جن میں تیرہ نئے منصوبے منصوبوں کے لئے 5 ارب روپے سے زاہد جبکہ پہلے سے جاری 131 منصوبوں کے لیے 38 ارب 72 کروڑ روپے سے زائد رقم مختص کی گئی ہے۔ بجٹ دستاویزات کے مطابق جاری منصوبوں میں ہائر ایجوکیشن ڈیویلپمنٹ پروگرام کے لیے دس ارب ، نسٹ یونیورسٹی کے کوئٹہ کیمپس کے لئے دس ارب ، پبلک سکول یونیورسٹیز کے سب کیمپسز کے لیے بارہ ارب ، افغان طالبان کے لیے تین ہزار علامہ محمد اقبال سکالر شپس کے لئے 10 ارب روپے سمیت 134 دیگر منصوبے شامل ہیں ۔ اسی دورانیے میں ہائر ایجوکیشن کمیشن کے 13 نئے ترقیاتی منصوبوں میں ملک کے پانچ لیڈنگ انجینئرنگ یونیورسٹیز میں لیب کی سہولیات کی فراہمی کیلئے 15 ارب روپے ، یوتھ لیپ ٹاپ اسکیم کے لیے پندرہ ارب کے علاوہ دیگر چھوٹے 11 منصوبے بھی شامل کیے گئے ہیں۔۔۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔