کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )معروف مذہبی اسکالراور پی ٹی آئی کے منحرف رکن عامر لیاقت حسین کراچی میں انتقال کرگئے۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق عامرلیاقت حسین اپنے کمرے میں مردہ پائے گئے۔ وہ کراچی کے علاقے خداد داد کالونی میں رہائش پزیر تھے۔انہیں فوری طور پرکراچی کے نجی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرزنے تصدیق کی کہ عامرلیاقت انتقال کرچکے ہیں۔ریسکیو ذرائع کے مطابق جب وہ اطلاع پرعامرلیاقت کے گھرمیں داخل ہوئے تو اندر ایک ڈرائیورموجود تھا جبکہ جنریٹربھی چل رہا تھا۔عامرلیاقت اپنے بسترپرتھے لیکن ہوش و حواس میں نہیں تھے۔ریسکیو ٹیم نے انہیں فوری طور پرنجی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں انتقال کی تصدیق کی گئی۔عامرلیاقت اپنی نجی زندگی کے حوالے سے خاصے مسائل کا شکار تھے، حال ہی میں ان کی تیسری اہلیہ دانیہ کی جانب سے خلع کے دعوے کے بعد انہیں سوشل میڈیا پرشدید تنقید کا سامنا کرنا پڑرہا تھا، رکن قومی اسمبلی نے ملک چھوڑنے کا اعلان کررکھا تھا۔عامر لیاقت سال 2002 سے سال 2007 کے درمیان رکن قومی اسمبلی رہے تاہم 2018 کے انتخابات میں وہ پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ پر دوبارہ رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے۔عامرلیاقت کے انتقال کی خبرقومی اسمبلی کے جاری اجلاس میں پہنچنے کے بعد اسپیکر قومی راجہ پرویزاشرف نے فوری طور پر کارروائی روکتے ہوئے اجلاس کل شام 5 بجے تک ملتوی کردیا۔

ڈاکٹرعامر لیاقت حسین انتقال کرگئے
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
