ہومپاکستانسیاست میں آیا تو مرنے کا خوف نکال دیا، آج 16 جماعتیں میرے خلاف اور میں اکیلا ہوں، عمران خان

سیاست میں آیا تو مرنے کا خوف نکال دیا، آج 16 جماعتیں میرے خلاف اور میں اکیلا ہوں، عمران خان

اسلام باد(مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین و سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ جب سیاست میں آیا تو اپنے مرنے کے خوف پر قابو پالیا، آج 16 جماعتیں میرے خلاف ہیں اور میں اکیلا ہوں۔برطانوی ٹی وی کو انٹرویو میں عمران خان کا کہنا تھا کہ میرے خلاف منصوبہ بندی کرنے والے پریشان ہیں، وہ مجھے واپس نہیں چاہتے، روس صرف ایک دن کے لیے گیا ،نہیں جانتا تھا کہ کیا ہونے والا ہے۔انہوں نے کہا کہ زیادہ آبادی والے ممالک کو دیگر ممالک کے ساتھ تعلقات قائم رکھنے چاہئیں، بھارت نے اپنے لوگوں کے فائدے کے لیے پالیسیاں بنائی ہیں، ہمیں بھی آزاد خارجہ پالیسیاں بنانی چاہیئں جو عوامی مفاد میں ہوں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔