ہومپاکستانپشاور،لیڈی ریڈنگ اسپتال میں 5 کروڑ روپے سے زائد کرپشن کی تحقیقات مکمل

پشاور،لیڈی ریڈنگ اسپتال میں 5 کروڑ روپے سے زائد کرپشن کی تحقیقات مکمل

پشاور کے لیڈی ریڈنگ اسپتال میں 5 کروڑ روپے سے زائد کرپشن کی تحقیقات مکمل کرلی گئیں۔تفصیلات کے مطابق تین رکنی کمیٹی کی رپورٹ نے اسپتال کے ڈائریکٹر کو انتظامی عہدے کے لیے نا اہل قرار دیا ہے۔پشاور کے لیڈی ریڈنگ اسپتال کی تین رکنی انکوائری کمیٹی کی رپورٹ کے مطابق اسپتال کی ضرورت 30 یو پی ایس تھی مگر 200 خریدے گئے، 170 1یو پی ایس استعمال میں نہیں لائے گئے اور گودام میں پڑے ہیں، یو پی ایس کی خریداری مارکیٹ سروے کیے بغیر کی گئی۔انکوائری رپورٹ کے مطابق امراض قلب کیلئے ای پی مشین، گائنی وارڈ کیلئے آپریشن تھیٹرمیزکی خریداری 85لاکھ روپے کا ٹیکہ لگایا گیا۔انکوائری کمیٹی نے اسپتال کے ڈائریکٹر ڈاکٹر ابرار خٹک کو انتظامی عہدے کیلئے نا اہل قرار دیا ہے اور کمیٹی نے رپورٹ میں سخت سزا دینے کی سفارش کی ہے۔دوسری جانب لیڈی ریڈنگ اسپتال کے ترجمان محمد عاصم کے مطابق انکوائری رپورٹ میں کچھ ایسی باتیں تھیں جو مینجمنٹ کمیٹی کو واضح نہیں تھیں، معلومات کا غلط تبادلہ ہوا تھا، کسی قسم کی مالی بے ضابطگی نہیں ہوئی، قواعد و ضوابط کا خیال رکھتے ہوئے خریداری کی گئی ہے۔انکوائری رپورٹ میں ایوسی ایٹ ہسپتال کے ڈاریکٹر طارق برکی کو ان تمام بے قاعدگیوں کا زمہ ار قرار دیاگیا کیونکہ انہوں نے کے پی پبلک پروکیورمنٹ ریگولیٹری رولز کی خلاف ورزی اور اپنے اختیارات سے تجاویز کرتے ہوئےاپنے دستخط سے سب کچھ کیا۔ رپورٹ کے مطابق ہسپتال ڈاریکٹر ڈاکٹر ابرار خٹک کو انتظامی اور معاشی پر عہدے کےلے نااہل قرار دیا گیا کیونکہ ڈاریکٹر اپنے کام اور زمہ داروں سے بے حبر ہیں اس لے ان کوسخت سزا دینے کی بھی شفارش کی گی ہے ۔
Document 4 page 0001

Document 4 page 0002

Document 4 page 0003

Document 4 page 0004

Document 4 page 0005

Document 4 page 0006

Document 4 page 0007

Document 4 page 0008

Document 4 page 0009

Document 4 page 0010

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔