ہومپاکستانایم ایل ون منصوبہ ایک سال کی مدت میں آپریشنل ہو جائے گا: احسن اقبال

ایم ایل ون منصوبہ ایک سال کی مدت میں آپریشنل ہو جائے گا: احسن اقبال

وزیر منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات احسن اقبال نے کہا ہے کہ نئے مالی سال کے بجٹ میں دیامیر بھاشا ڈیم کیلئے 900 ارب روپے کے فنڈز مختص کرنے، چشمہ رائٹ بینک کینال اور این۔25 کو دو رویہ کرنے سمیت متعدد بڑے منصوبوں کو شامل کیا گیا ہے، ایم ایل ون منصوبہ ایک سال کی مدت میں آپریشنل ہو جائے گا۔

سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی (سی ڈی ڈبلیو پی) اور نئے مالی سال کیلئے حکومت کے سالانہ ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی) کے حوالہ سے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ چشمہ رائٹ بینک کینال منصوبہ کا تعلق خیبرپختونخوا کے جنوبی اضلاع سے ہے، اس کی سی ڈی ڈبلیو پی نے منظوری دی ہے اور اس کو ایکنک کو بھجوا دیا تھا، اس منصوبے کا تعلق 1991ء کے پانی کی تقسیم کے معاہدہ کے ساتھ ہے، اس منصوبہ کو نئے مالی سال کے وفاقی میزانیہ میں شامل کیا گیا ہے اور اس منصوبہ پر 250 ارب روپے کی لاگت آئے گی جس میں 65 فیصد رقم وفاقی حکومت جبکہ باقی 35 فیصد خیبرپختونخوا حکومت خرچ کرے گی، یہ ایک دیرینہ مسئلہ تھا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت میں آتے ہی ہم نے اسے ترجیحی بنیادوں پر رکھا، اس کی منظوری دی گئی اور اسے بجٹ میں شامل کیا گیا، منصوبہ کی تکمیل سے خیبرپختونخوا کے جنوبی اضلاع میں تین لاکھ ایکڑ زرعی اراضی کو پانی دستیاب ہو گا جس سے زراعت اور معیشت میں نمایاں بہتری آئے گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔